فیس بک کی دوستی انڈونیشین خاتون کو پاکپتن لے آئی

ویب ڈیسک  منگل 8 اکتوبر 2019
انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔ فوٹو:فائل

انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔ فوٹو:فائل

پاکپتن: انڈونیشین خاتون نے پاکپتن کے رہائشی نوجوان سے شادی کرکے فیس بک کو دوستی کو ازدواجی زندگی میں بدل لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور دوستی ازدواجی زندگی میں بدل گئی اور انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔

تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے رہائشی نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدلی اور بعد میں شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی۔

نوبیاہتا جوڑے کے مطابق شادی کے بعد مقامی پولیس تنگ کررہی ہے، جس پر جوڑے نے ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں ایک درخواست دائر کردی ہے، جب کہ مقامی عدالت کی جانب سے کل مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔