متحدہ اور پی ٹی آئی مجھے ہٹانا چاہتی ہیں تو درخواست دیں خورشید شاہ

اگر کوئی جماعت چاہتی ہے تو مجھے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے ہٹائے تو یہ ان کاجمہوری حق ہے


Online October 08, 2013
اخبار میں اپوزیشن کے تحفظات کے متعلق خبرآئی ہے ،اپوزیشن لیڈر۔فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورایم کیو ایم مل کرمجھے ہٹاناچاہتی ہیں تومجھے کوئی اعتراض نہیں یہ ان کا جمہوری حق ہے دستخط کرکے دے دیں۔

حکومت نے تاحال چیئرمین نیب کے معاملے پر رابطہ نہیں کیاہے۔ پیرکوخصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ اخبار میں اپوزیشن کے تحفظات کے متعلق خبرآئی ہے اگر کوئی جماعت چاہتی ہے تو مجھے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے ہٹائے تو یہ ان کاجمہوری حق ہے وہ جوچاہتے ہیں کریں، اس سے کیافرق پڑتاہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اورایم کیو ایم ملکر ہٹاناچاہتے ہیں تودستخط کرواکردرخواست دیدیں اپوزیشن میں بیٹھنے والوں اورایسے ارکان جو نہ حکومت میں ہیں نہ اپوزیشن میں سب کی تعداد 56بنتی ہے۔