مولانا صوفی محمد ثبوت نہ ملنے پر بغاوت کیس سے بھی بری

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت مولانا صوفی محمد اوران کے ساتھیوں کو بغاوت کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔


Numainda Express October 08, 2013
مولانا صوفی محمد پر سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف ریلی کی قیادت اوراشتعال انگیز تقریر کا الزام عائد تھا۔۔فوٹو : فائل

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شعیب خان نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد اوران کے ساتھیوں کو بغاوت کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی، صوفی محمد پرالزام تھا کہ انھوں نے نائن الیون کے بعد تیمرہ گرہ میں سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف ریلی کی قیادت کی اوراشتعال انگیز تقریر کی، مولانا صوفی محمد کو5ویں کیس میں بری کیا گیا ہے جبکہ دہشتگردی کے7 دیگر مقدمات اسی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔