انڈونیشین قانونی اور سیکیورٹی امور کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی، ترجمان


ویب ڈیسک October 09, 2019
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی، ترجمان (فوٹو: فائل)

انڈونیشیا کی وزارت سیاسی، قانونی اور سیکیورٹی امور کے وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی وزارت سیاسی، قانونی و سیکیورٹی امور کے وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیاء پیسفک) ظہور احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ اور استحکام دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور غاصبانہ اقدامات پر بریفنگ دی اور آسیان فورم پر پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے انڈونیشیا کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں