گیس کی پیداوار میں جولائی تا ستمبر 28 فیصد کمی

پہلی سہ ماہی میں پیداوار4ارب کیوبک فٹ یومیہ رہ گئی، گزشتہ سال 4.1ارب سی ایف تھی


Business Reporter October 09, 2013
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں گیس کی پیداوار 4.1 ارب کیوبک فٹ یومیہ رہی تھی۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار 1.3 فیصد کمی سے 7لاکھ 96ہزار بیرل یومیہ مساوی تیل رہی۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں خام تیل کی پیداوار 14.5 فیصد اضافے سے 79 ہزار 700 بیرل یومیہ رہی جبکہ گیس کی پیداوار 2.8فیصد کمی سے 4ارب کیوبک فٹ یومیہ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں گیس کی پیداوار 4.1 ارب کیوبک فٹ یومیہ رہی تھی۔



ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت گزشتہ سال کی سطح کے آس پاس رہنے کی وجہ سے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز کے منافع میں بہتری کا رجحان ہے، پہلی سہ ماہی کے دوران روپے کی قدر میں 8.7فیصد کمی سے تیل و گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ریونیو 10 سے 12فیصد تک بڑھ سکتا ہے جس سے کمپنیوں کی منافع میں بھی بہتری کی توقع ہے۔