پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہو رہا ہے ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ

پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، ڈپٹی ہائی کمشنر


Staff Reporter October 12, 2019
پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، ڈپٹی ہائی کمشنر۔ فوٹو: فائل

کراچی میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہترہورہا ہے۔

مائیک نیتھاوریناکیس نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں، ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔