زبیر ملک ای سی او چیمبر اجلاس کیلیے تہران پہنچ گئے

سیکریٹری جنرل ای سی او، پاکستانی سفیرودیگر ممالک کے تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے


APP October 10, 2013
کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوایران کے دارلحکومت تہران میں ہو گا۔ فوٹو: فائل

ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک اقتصادی تعاون کی تنظیم کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوایران کے دارلحکومت تہران میں ہو گا، زبیر احمد ملک گزشتہ روز تہران پہنچے، وہ 10 اکتوبر کو ای سی او ممالک کے چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ سے قبل خصوصی ملاقاتیں بھی کرینگے، ان ملاقاتوں کے دوران ویزے کی سہولت کے معاہدے، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور صنعتوں کے فروغ ومتعدد امور زیر بحث لائے جائیں گے۔



ان میٹنگز میں ایران، ترکی، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغزستان، آذربائیجان اور قازقستان کے وفاقی چیمبرز کے سربراہان بھی شریک ہونگے، زبیر ملک ای سی او کے سیکریٹری جنرل اور ایران میں پاکستانی سفیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔