کیٹ مڈلٹن نے 23 سال بعد لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2019
اپنے دورے کے دوران کیٹ مڈلٹن پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کے تیار کردہ نیلے رنگ کے انتہائی خوبصورت شلوار قمیض میں نظر آئیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

اپنے دورے کے دوران کیٹ مڈلٹن پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کے تیار کردہ نیلے رنگ کے انتہائی خوبصورت شلوار قمیض میں نظر آئیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

اسلام آباد: ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ دورہ پاکستان کے موقع پر اپنی ساس لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی۔

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔ پاکستان آمد کے موقع پر کیٹ مڈلٹن نے ہلکے آسمانی رنگ کی سادہ لیکن نہایت خوبصورت میکسی اور ٹراؤزر زیب تن کررہا تھا۔ میڈیا پر لیڈی ڈیانا کے لباس اوراسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی۔

اپنے دورے کے دوسرے روز یعنی آج صبح شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول میں پہنچا۔ اس موقع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن اسکول کے ننھے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اسکول میں دورے کے دوران کیٹ مڈلٹن پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کے تیار کردہ نیلے رنگ کے انتہائی خوبصورت شلوار قمیض میں نظر آئیں۔

حیرت انگیز طور پر کیٹ مڈلٹن کا یہ لباس لیڈی ڈیانا کے اس لباس سے مشابہ تھا جو انہوں نے 1996 میں دورہ پاکستان کے موقع پر پہناتھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی پاکستان آمد کے موقع پر کیٹ مڈلٹن کا ہلکے آسمانی رنگ کا لباس بھی لیڈی ڈیانا کے اس لباس سے بےحد مشابہ تھا جو انہوں نے پاکستان آمد کے موقع پر پہناتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔