ٹی ٹین لیگ؛ عمران نذیر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

ویب ڈیسک / عباس رضا  جمعرات 17 اکتوبر 2019
ایونٹ 14 سے 24 نومبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے

ایونٹ 14 سے 24 نومبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے

 دبئی: ٹی ٹین لیگ کے ڈرافٹ میں کئی پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بدھ کو مکمل ہونے والے ڈرافٹ میں شاہد آفریدی، فہیم اشرف، محمد حفیظ، عماد وسیم، عمران نذیر، حارث رؤف، معازخان اور سہیل اختر قلندر کی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں، شعیب ملک، محمد حسنین، عامر یامین، سہیل تنویر دہلی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

محمد عرفان کو مراٹھا، انور علی کو گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ ملی ہے، محمد عامر ابوظہبی کی ٹیم میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں، وہاب ریاض ایونٹ میں ناردرن ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ 14 سے 24 نومبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔