زرمبادلہ ذخائر میں 79کروڑ58لاکھ ڈالر کی کمی

ایک ہفتے میں9ارب92کروڑ35لاکھ سے کم ہوکر9ارب12کروڑ76 لاکھ ڈالر رہ گئے


Business Reporter October 11, 2013
اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر9ارب12کروڑ76لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مزید 79 کروڑ58لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان س جاری اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر9ارب12کروڑ76لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جو 27 ستمبر کو9ارب92کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہے تھے، 4 اکتوبر کو ختم ہفتے کے دوارن مرکزی اور کمرشل بینک دونوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے 9ارب12کروڑ76لاکھ ڈالر کے ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب95کروڑ36لاکھ ہیں جبکہ 27 ستمبر کو مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 4ارب60کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہی تھی جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس4اکتوبر کوزرمبادلہ ذخائر 5 ارب 17 کروڑ 40ڈالر لاکھ رہے جو 27ستمبر کو 5ارب32کروڑ13 لاکھ ڈالر رہے تھے۔