کوٹری دہری شہریت کیس میں مشیر خزانہ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد

عدالت نے گواہوں اور ریجنل الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا


Numainda Express October 11, 2013
مراد علی شاہ دہری شہریت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کی عدالت میں پیش ہوئے۔فوٹو: فائل

صوبائی مشیر خزانہ سید مراد علی شاہ پر دہری شہریت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

عدالت نے گواہوں اور ریجنل الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 73 جامشورو سے منتخب ہونے کے بعد دہری شہریت کے باعث نا اہل ہونے پر سندھ حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ بنائے جانے والے سید مراد علی شاہ جمعرات کو دہری شہریت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے انھیں دہری شہریت کیس میں جعلی کاغذات جمع کرانے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ریجنل الیکشن کمیشن کی جانب سے سید مراد علی شاہ کی جانب سے دہری شہریت ہونے کے باوجودجھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کو لیٹر بھیجا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔