- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر
فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز سے کمردرد کا شکار ہونے والے بائیں ہاتھ کے پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے، وہ فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے صرف ایک میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلے ہیں جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا،
حسن علی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا عمل جاری رہے گا تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ بولر کی شمولیت کے امکانات بہت معدوم دکھائَی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کے فٹنس رپورٹ کلیئر نہ ہونے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے حسن علی کا نام خارج کردیا ہے۔ تین ہفتوں بعد ایک بارپھر بائیں ہاتھ کے پیسر کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، اس کی رپورٹس آنے کے بعد حسن علی کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ قومی ٹیم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہورہا ہے جس میں حسن علی کی کسی نوجوان باولر کو کو اسکواڈ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔