دھرمیندر اور پونم ڈھلون طویل عرصہ بعد ساتھ کام کرینگے

پنجابی فلم ’’ڈبل دی ٹربل‘‘میں دھرمیندر کا ڈبل رول ہوگا، منیشا لامبا بھی کاسٹ میں شامل


APP October 12, 2013
فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا لامبا اور جپی گریوال بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

OSLO: بھارتی اداکار دھرمیندر اور پونم ڈھلون ایک عرصہ بعد نئی فلم میں اکٹھے کام کرینگے۔

بالی وڈ فلمساز اور ہدایتکار سبھاش گھئی کے مطابق وہ ایک پنجابی فلم ''ڈبل دی ٹربل '' بنا رہے ہیں جس کی ڈائریکشن کے لیے سمیپ کنگ کو چن لیا۔



فلم کی مرکزی کاسٹ میں دھرمیندر اورپونم شامل ہیں جب کہ دھرمیندر کاکردار اس میں ڈبل ہوگا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا لامبا اور جپی گریوال شامل ہیں۔