35 فٹ بلندی سے معجزانہ طور پر رکشا میں گر کر بچہ محفوظ ویڈیو وائرل

دوسری منزل سے نیچے گرنے والا بچہ حیرت انگیز طور پر اسی وقت رکنے والے رکشا کی پچھلی نرم دہ نشست پر گرا


ویب ڈیسک October 20, 2019
بچہ سائیکل رکشا کی پچھلی نشست پر گرنے کے باعث محفوظ رہا (فوٹو : ویڈیو گریب)

HYDERABAD: بھارت میں 3 سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ دوسری منزل کی بالکونی پر کھیلنے کے دوران پھسل کر نیچے گلی میں گرگیا تاہم حیران کن طور پر وہ محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گرگیا تاہم معجزانہ طور پر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشا وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم دہ سیٹ پر آکر گرا اور محفوظ رہا۔



سی سی ٹی وی فوٹیجز میں عقل کو حیران کردینے والا یہ واقعہ محفوظ ہوکر رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں ایک شخص سائیکل رکشا کے ساتھ داخل ہوتا ہے اور جیسے ہی اس گھر کے دروازے پر پہنچتا ہے اچانک ایک بچہ پچھلی نشست پر آکر گرتا ہے۔

حیران اور پریشان رکشا مالک نے فوری طور پر بچے کو گود میں اُٹھایا اس وقت تک گھر کے دیگر افراد بھی باہر آگئے اور بچے کو خوشی سے چومنے لگے۔ بچے کی حالت درست ہے تاہم اسے کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں۔