- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی دفترخارجہ کی عمارت میں داخلے کی ویڈیو پراعلیٰ حکام کا نوٹس
اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
ٹاک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے میٹنگ روم میں بنائی جانے والی ویڈیو پر تنازع اٹھ کھڑ ا ہوا اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں نظر آرہی ہیں حالانکہ میٹنگ روم مکمل طور پر خالی ہے تاہم کسی عام انسان کے میٹنگ روم میں داخلے اور آزادانہ گھومنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور عمارت کی سیکیورٹی پر تنقید کررہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے نوٹس لےکر متعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کافی دن پہلے بنائی گئی تھی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ حالانکہ یہ ویڈیو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 16 گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے ہر پاکستانی کو دفتر خارجہ کے میٹنگز روم اور وزیر اعظم آفس کے چوتھے فلور تک رسائی کا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا۔۔ pic.twitter.com/6pCpGVdif1
— Entertainment Express (@EE_xpress) October 23, 2019
واضح رہے کہ اس سےقبل حریم شاہ مبشر لقمان نجی طیارہ اسکینڈل بھی سامنے آچکاہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے ذاتی طیارے میں بیٹھ کر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ان پر الزام لگایا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے ان کے طیارے سے قیمتی سامان چوری کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔