جنوبی افریقی بیٹسمینوں کے اسپنرز کواچھا نہ کھیلنے کا تاثر غلط ثابت

پاکستان کے نمبر ون اسپنر سعید اجمل کا ریکارڈ بھی ان کے خلاف زیادہ متاثر کن نہیں


Sports Desk October 13, 2013
پروٹیز کے خلاف سعید اجمل نے4 ٹیسٹ میں 40.14 کی اوسط سے صرف 14 وکٹیں لیں ۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی بیٹسمینوں کے اسپنرز کو اچھا نہ کھیلنے کا تاثر غلط ثابت ہو گیا۔

پاکستان کے نمبر ون اسپنر سعید اجمل کا ریکارڈ بھی ان کے خلاف زیادہ متاثر کن نہیں، انھوں نے پروٹیز کے خلاف 4 ٹیسٹ میں 40.14 کی اوسط سے صرف 14 وکٹیں لیں جبکہ ان کی مجموعی اوسط26.78 ہے، اسی طرح انگلش اسپن اسٹار گریم سوان نے6 ٹیسٹ میں 38.68 کی اوسط سے 25پلیئرز کو آئوٹ کیا جبکہ ان کی مجموعی ایوریج28.55 ہے۔