آئی سی سی سے 372 ملین ڈالر کی وصولی گنگولی کی اولین ترجیح

میں سب سے پہلے کونسل کے ذمہ بورڈ کے بقایاجات نکلوانے کی کوشش کروں گا، ساروگنگولی


Sports Desk October 24, 2019
میں سب سے پہلے کونسل کے ذمہ بورڈ کے بقایاجات نکلوانے کی کوشش کروں گا، ساروگنگولی فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر ساروگنگولی نے آئی سی سی سے 372 ملین ڈالر کی وصولی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

ساروگنگولی نے کہاکہ میں سب سے پہلے کونسل کے ذمہ بورڈ کے بقایاجات نکلوانے کی کوشش کروں گا، رواں سائیکل میں ہمیں 372 ملین ڈالر ملنے ہیں اور ہم یہ وصول کریں گے۔