بنگلہ بورڈ کے صدر کی مہدی حسن کو ’’ڈانٹ‘‘ نے دیگر کرکٹرز کو خاموش کردیا

شکیب الحسن نے کہاکہ جب مطالبات پر عمل ہوا تب ہی ہم خوش ہوں گے


Sports Desk October 25, 2019
شکیب الحسن نے کہاکہ جب مطالبات پر عمل ہوا تب ہی ہم خوش ہوں گے فوٹوفائل

بنگلہ دیشی کرکٹرز ہڑتال ختم کرکے کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔

بنگلہ دیشی کرکٹرز ہڑتال ختم کرکے کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ بورڈ نے مطالبات تسلیم کرنے کا تو کہا مگر کسی حتمی بات پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

میٹنگ کے آغاز پر ہی بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی مہدی حسن کو ''ڈانٹ'' نے دیگر کرکٹرز کو خاموش کردیا، شکیب الحسن نے کہاکہ جب مطالبات پر عمل ہوا تب ہی ہم خوش ہوں گے۔