نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے پنجاب حکومت کی تصدیق

(ن) لیگ والوں کو نوازشریف کی صحت پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، یاسمین راشد


ویب ڈیسک October 26, 2019
نوازشریف کا بون میرو نظام ٹھیک کام کررہا ہے،یاسمین راشد فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹروں نے بروقت علاج کیا، ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے، نواز شریف کی پہلی اوراب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے آج ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ان کا علاج جاری ہے، نوازشریف کے خون میں پلیٹ لیٹس 45 ہزار ہوگئے ہیں، ان کا بون میرو نظام ٹھیک کام کررہا ہے، (ن) لیگ والوں کو نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔