- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
- واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا
- فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہے، عمران خان
- کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
پی ایس ایل 5؛ پروڈکشن اخراجات کی ذمہ داری فرنچائزز کے سپرد

مذاکرات کا سلسلہ جاری،لیگ کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو کی پوسٹ مشتہر فوٹو: فائل
کراچی: پی ایس ایل 5 کے پروڈکشن اخراجات کی ذمہ داری بورڈ نے فرنچائزز پر ڈال دی، اسی کے ساتھ براڈکاسٹ کا ریونیو شیئر 80سے بڑھا کر95 فیصد کر دیا گیا۔
کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل ملک میں جتنے میچز ہوتے تھے ان کی ٹی وی پروڈکشن کے اخراجات پی سی بی ہی برداشت کرتا تھا، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے اور فرنچائزز کو ہی مکمل رقم ادا کرنا ہوگی۔ البتہ براڈ کاسٹ آمدنی میں سے95 فیصد حصہ ٹیموں کو ہی ملے گا، پہلے یہ شیئر 80 فیصد ہوتا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بعض فرنچائزز اس فیصلے سے خوش نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ80 فیصد پروڈکشن اخراجات ان سے لیے جائیں اور باقی بورڈ ادا کرے،اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری اور امکان ہے کہ جلد کسی فارمولے پر اتفاق کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تین سالہ براڈ کاسٹ ڈیل 36 ملین ڈالر کے عوض ہوئی تھی۔
دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو کا اشتہار جاری کر دیا، گذشتہ برس نائلہ بھٹی کے مستعفی ہونے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی ہوئی تھی، کسی سربراہ کی عدم موجودگی کے سبب پی ایس ایل فرنچائزز اوربورڈ میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔
امیدوار کیلیے کم از کم بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری کا حامل ہونا اور کام کا 7سالہ تجربہ لازمی ہے۔ اسپورٹس ٹیموں/فرنچائزز میں بڑی پوزیشنز پر کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،اسے اسپورٹس لیگز اور گورننگ باڈیز میں کام کا تجربہ بھی ہونا چاہیے، پروجیکٹ ایگزیکٹیو لیگ کے تمام معاملات دیکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔