یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی قیمت میں 127 روپے تک اضافہ

حسیب حنیف  بدھ 30 اکتوبر 2019
برانڈڈ چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

برانڈڈ چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی، مصالحہ جات، صابن سمیت 10 سے زائد برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر 950 گرام چائے کی قیمت میں 105 روپے سے لے کر 127 روپے اضافہ ہوا، چائے کی پتی 858 روپے سے985 روپے کی کر دی گئی، ڈش واش کی قیمت میں 500 ملی لیڑ بوتل میں 30 روپے تک اضافہ ہوا، ایک کلو واشنگ پاوڈر کی قیمت میں 21 روپے تک کا اضافہ ہوا، صابن کی قیمت میں 2روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔