- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
بال ٹمپرنگ؛ احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کر دیا گیا
لاہور: سنٹرل پنجاب کے کپتان کو سندھ کیخلاف قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران گیند کی حالت بدلنے سے متعلق پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوپانے کے باعث احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن ضابطے کی بناءپر بطور کپتان چارج کیا گیا۔
میچ کے دوران سندھ کی پہلی اننگز میں 17ویں اوور میں آن فیلڈ امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا تو اس میں تبدیلی دیکھی گئی، آن فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے احمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔انہوں نے جرم تسلیم نہیں کیا، میچ ریفری ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کے بعد 50فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
احمد شہزاد کا موقف ہے کہ میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک قدرتی عمل تھا، آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ حرکت مصنوعی طور پر نہیں کی گئی،میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتا ہوں،کبھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہوں گا اور نہ ہی کسی ساتھی کھلاڑی کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے دوں گا۔
دوسری جانب سہیل خان اور اظہر علی کو میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ کرنے پر تنبیہ جاری کردی گئی، سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.10 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا، اظہر علی کو کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کی سمت خطرناک انداز میں گیند پھینکنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔