رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز کیخلاف ایف آئی اے سے رابطہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 نومبر 2019
رابی پیرزادہ نے ایف آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں۔ فوٹوفائل

رابی پیرزادہ نے ایف آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں۔ فوٹوفائل

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز کے خلاف ایف آئی سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے باعث رابی پیرزادہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیوز لیک ہونے کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے آئے۔ رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونےو الی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہشمند

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ رابی نے ایف اے سے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی بھی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔