خواب دیکھا ہے مشرف 2 ماہ میں ملک سے باہر چلے جائیں گے منظور وسان

دسمبر میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس میں بھاری اکثریت سے پی پی امیدوار کامیاب ہونگے،صوبائی وزیر


Numainda Express October 15, 2013
سندھ میں تبدیلی کے امکانات ہیں، عید کے بعد محنت کش طبقے کو خوشخبری دینگے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر جیل خانہ جات، معدنیات اور اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی کیلیے 5 ہزارکمانڈوز تعینات کیے ہیں۔

کراچی میں پولیس اوررینجرز کی نگرانی میں جاری آپریشن سے مطمئن ہیں، وفاقی اورسندھ حکومت کراچی میں امن چاہتے ہیں، خواب میں دیکھا ہے کہ پرویز مشرف 2 ماہ میں ملک سے باہرروانہ ہوجائینگے۔ اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کھلنا یا درج ہونا پی پی کیلیے کوئی نئی بات نہیں ہے،



دسمبر میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس میں بھاری اکثریت سے پی پی امیدوار کامیاب ہونگے، مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت میں پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے، سندھ میں 2 ماہ کے دوران تبدیلی کے امکانات ہیں،عیدکے بعدغریب اورمحنت کش طبقے کوبھی خوشخبری دینگے۔ اس موقع پر تنویر احمد وسان، پی پی منارٹی ونگ کے منورداس اوردیگربھی موجودتھے۔