بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی امداد جاری رہے گی پاک فوج

سیکیورٹی فورسز صرف امدادی سرگرمیوں کے لیے موجود ہیں، آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں


Numainda Express October 19, 2013
مقامی لوگ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، عسکری ترجمان کی اپیل۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کا بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حملوں کے باوجود امدادی کا م جاری رہے گا۔

مقامی آبادی سے اپیل ہے کہ وہ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈا مہم پر توجہ نہ دیں۔ آئی ایس پی آر سے جاری کیے گئے بیان میں عسکری ترجمان نے کہا کہ مسلسل فائرنگ اور راکٹ حملوں کے باوجودسیکیورٹی فورسز کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔



آواران اور ماشکے میں مقامی انتظامیہ اور شہریوں کے تعاون سے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز صرف امدادی سرگرمیوں کے لیے موجود ہیں، علاقے میں آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔