بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو قابو کرنے کیلیے میرپور میں بھی اسپن پچ بنا دی

یہ اسپنرز کے لیے زیادہ موزوں رہے گی، دونوں ہی ٹیمیں نتیجے کے لیے کوشش کریں گی،فلٹن


Sports Desk October 20, 2013
ہم ہر صورت فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،نیوزی لینڈ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیش نے کیویز کو قابو کرنے کے لیے میرپور میں بھی اسپن پچ بنا دی، نیوزی لینڈ کے بیٹسمین پیٹر فلٹن کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ زیادہ ٹرن ہونے کا امکان ہے۔

یہ اسپنرز کے لیے زیادہ موزوں رہے گی، دونوں ہی ٹیمیں نتیجے کے لیے کوشش کریں گی۔ میچ پیر سے شروع ہوگا، پہلا مقابلہ ڈرا ہوگیا تھا، پیٹر فلٹن نے کہا کہ ہم ہر صورت فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے یقین ہے کہ بنگلہ دیش کے ارادے بھی یہی ہوں گے، میرپور کی پچ بھی مکمل طور پر خشک اور اس پر گھاس کا نام و نشان تک نہیں ہے، یہ اگرچہ چٹاگانگ جیسی ہی دکھائی دیتی مگر مجھے یہی محسوس ہورہا ہے کہ اس سے بھی زیادہ ٹرن ہوگی، ہمارے بیٹسمینوں کو احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔