شعیب اختر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 9 نومبر 2019
قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق پیسر شعیب اختر نے آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں ناکامی پر کپتان بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے، شعیب نے سوشل میڈیاپر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کپتانی کا دباؤ ہوتا ہے لیکن بابر کو آغاز ہی میں اتنا زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہیے، آخرکار وہ ہمارا اسٹار پلیئر ہے، اسے یہاں بہت کچھ سیکھنا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔