دیواربرلن گرسکتی ہے توکنٹرول لائن کی عارضی حد بندی بھی کھل سکتی ہے وزیرخارجہ

کیا مودی کشمیرسے کرفیواٹھا کرعمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک November 09, 2019
کیا مودی کشمیرسے کرفیواٹھا کرعمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دیواربرلن گرسکتی ہے تو کنٹرول لائن کی عارضی حد بندی بھی کھل سکتی ہے۔

کرتارپورراہدرای کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرتارپورکے دروازے سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیئے گئے، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو جی آیا نوں، آج کے دن کو تاریخی دن کے طور پر دیکھ رہا ہوں، محبت کی راہداریوں کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سوچنا ہوگا امن کوخطرہ کہاں سے ہے،غورکرنا ہوگا برصغیرمیں نفرت کے بیج کون بورہا ہے، کاش آج کا محبت کا پیغام مقبوضہ کشمیرتک بھی پہنچ جائے، محبت ہوتی تو منموہن سنگھ کو کرتارپور آنےمیں 72 سال نہ لگتے، کشمیری 72 سال سے بھارتی وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، جس طرح ہم نے آج گوردوارہ کھولا، نریندرمودی بھی اسی طرح سرینگرکی جامع مسجد کھولیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا مودی کشمیرسے کرفیو اٹھا کرعمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، دیواربرلن گرسکتی ہے توکنٹرول لائن کی عارضی حد بھی ختم ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں