مائیکل کلارک کا ساتھ چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں لارا بنگل

میں کلارک کے خوابوں کی تکمیل اور محض اس کی مددگار بننے کی بجائے اپنی شناخت قائم کرنا چاہتی تھی


Sports Desk October 21, 2013
میں نے کلارک سے اپنے تعلقات کے زمانے میں خود سے ایمانداری برتی اور میں اس پر خوش ہوں۔فوٹو: فائل

آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل نے کرکٹر مائیکل کلارک سے اپنی منگنی ٹوٹ جانے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کو اپنا بہترین فیصلہ سمجھتی ہوں، مقامی فیشن میگزین کو دیے گئے۔

انٹرویو میں خوبرو لارا نے کہا کہ میں کلارک کے خوابوں کی تکمیل اور محض اس کی مددگار بننے کی بجائے اپنی شناخت قائم کرنا چاہتی تھی، 26 سالہ ماڈل نے کہاکہ میں کلارک کا ساتھ چھوڑنے پر خوش ہوں، کیونکہ مجھے اس کے بعد زندگی میں اپنا نام بنانے کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئے ، میں نے کلارک سے اپنے تعلقات کے زمانے میں خود سے ایمانداری برتی اور میں اس پر خوش ہوں، اگرچہ کلارک اور میرے راستے جدا ہوئے لیکن ہماری دوستی قائم ہے۔