پی ٹی اے نے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد سموں کو بلاک کردیا

پی ٹی اے کے ڈائریکٹریٹ ویجیلنس کی طرف سے ایک لاکھ77 ہزار 594 سموں کی شناخت کی گئی تھی


Numainda Express October 21, 2013
ہ3 ہزار 392 سموں کی شناخت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کی تھی،پی ٹی اے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے موبائل فون کا غلط استعمال روکنے کیلیے2 لاکھ 60 ہزار سے زائد سموں کو بلاک کردیا۔

اس ضمن میں پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ پی ٹی اے کے ویجلینس ڈائریکٹوریٹ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے ٹریفکنگ میں استعمال میں ہونے والے سم کارڈزکی شناخت کی تھی جن کوفوری طورپربلاک کردیاتھا۔پی ٹی اے حکام کاکہناہے کہ اس حوالے سے رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے ڈائریکٹریٹ ویجیلنس کی طرف سے ایک لاکھ77 ہزار 594 سموں کی شناخت کی گئی تھی جبکہ3 ہزار 392 سموں کی شناخت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کی تھی۔حکام نے بتایا کہ ان 2 لاکھ 60 ہزار 986 سموں کو بلاک کردیا گیا ہے۔