بجلی کے بلوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف

کراچی میں ٹیکس وصولیاں 4 لاکھ 40 ہزار روپے رہیں، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 99.9 فیصد کم ہیں.


Irshad Ansari October 21, 2013
اسلام آباد میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں100فیصدکم ہیں، 2 ماہ میں صرف 4 ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں، ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوںمیںاضافے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے بجلی کے بلوںپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصولیوںمیں بڑے پیمانے پرکمی کاانکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈآف ریونیوکی طرف سے کمشنرز ودہولڈنگ ٹیکس زون آرٹی اواسلام آباد، گوجرانوالہ، کوئٹہ اور آر ٹی او ٹو کراچی کولکھے جانیوالے لیٹر نمبر 7(30)WHT-I/2013 میںکیا گیاہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے مذکورہ ریجنل ٹیکس آفسزکے کمشنرز سے کہاگیاہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن235 کے تحت بجلی کے بلوںپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں حاصل ہونے والی وصولیوںکے تجزیے کے دوران اس بات کاانکشاف ہواہے کہ ملک بھرمیں اس مدمیںحاصل ہونے والی وصولیوںمیں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 18.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دستاویزمیں بتایاگیاہے کہ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آبادمیں یہ وصولیاں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 100 فیصد کم ہیں۔



اسلام آباد آفس کی طرف سے رواںمالی سال 2013-14کے پہلے 2ماہ کے دوران اس مدمیں مجموعی طور پرصرف 4ہزارروپے کی ٹیکس وصولیاںکی گئی ہیںجو گذشتہ مالی سال 2012-13 کے پہلے 2ماہ کے دوران بجلی کے بلوںپر سیلزٹیکس کی مدمیں ہونے والی 32کروڑ 64لاکھ 19 ہزار روپے کی وصولیوںکے مقابلے میں 100فیصدکم ہیںجبکہ ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی کی طرف سے رواںمالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران 4 لاکھ 40ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیںجو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میںحاصل ہونے والی 46کروڑ 26لاکھ 53ہزار روپے کی وصولیوںکے مقابلے میں 99.9فیصد کم ہیں۔

گوجرانوالہ آفس کی طرف سے رواںمالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران بجلی کے بلوںپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں27کروڑ 68لاکھ 15ہزارروپے کی وصولیاںکی گئی ہیںجو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میںحاصل ہونے والی 28کروڑ 31لاکھ 76ہزار روپے کی وصولیوںکے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہیں جبکہ کوئٹہ آفس کی طرف سے رواںمالی سال کے پہلے2ماہ کے دوران اس مدمیں3کروڑ 50لاکھ 26ہزار روپے کی وصولیاںگذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.4فیصد کم ہیں۔