کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ بھی متاثر

اسپورٹس رپورٹر  پير 11 نومبر 2019
اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا۔ فوٹو:فائل

اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا۔ فوٹو:فائل

کراچی میں ٹڈی دل کے اچانک حملے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی زد میں آگیا۔

قریب و جوار اور اطراف کے علاقوں کے بعدنیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا۔ اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا۔

اس وقت نادرن کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے بعد خوف سے سہمے ہوئے فیلڈرز ،بیٹسمین اور امپائرز وکٹ کے پاس آ کر جمع ہوگئے۔ چند منٹوں کے بعد ٹڈی دل کے چلے جانے کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔