سٹی کورٹ میں غیرقانونی طور پر پارک پولیس موبائل پر 520 روپے کا چالان

رسالہ ٹریفک سیکشن پولیس اہلکار پولیس موبائل کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر لے گیا


Staff Reporter November 12, 2019
رسالہ ٹریفک سیکشن پولیس اہلکار پولیس موبائل کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر لے گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: رسالہ ٹریفک سیکشن پولیس نے سٹی کورٹ کے گیٹ میں غیرقانونی طور پر پارک پولیس موبائل کو لفٹر کے ذریعے اٹھا لیا اوراس کے خلاف 520 روپے کا چالان کردیا۔

گزشتہ روزرسالہ ٹریفک سیکشن پولیس نے سٹی کورٹ روڈ غیر قانونی طور پر پارک کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ججز صاحبان کے لیے سٹی کورٹ میں آنے جانے کے لیے مختص گیٹ نمبر 3 کے سامنے کھڑی شاہراہ فیصل انویسٹی گیشن پولیس کی موبائل کو لفٹر کے ذریعے اٹھا لیا۔

اس حوالے سے رسالہ ٹریفک سیکشن کے انچارج ایس او محمد قاسم نے بتایا کہ پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارکوصبح ٹریفک پولیس اہلکار نے ہدایت کی گئی تھی وہ اپنی موبائل ہٹالے، پولیس موبائل کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو رہا ہے ، لیکن پولیس اہلکار پولیس موبائل کھڑی کر کے چلا گیا جس پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 550 میں موبائل بند کردی ہے ، پولیس موبائل کا 520 روپے کا چالان کردیا۔