آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود

عباس رضا / ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتوی نمبر پر ہیں۔ فوٹو : فائل

بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتوی نمبر پر ہیں۔ فوٹو : فائل

 دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر جب کہ بولرز میں محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ویرات کوہلی، روہت شرما، بابر اعظم، ڈیوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، کوئنٹن ڈی کوک، جیسن رائے شامل ہیں۔ پاکستان کے امام الحق بارہویں، فخرزمان سولہویں اور حارث سہیل اکتیسویں  پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربا دا، پیٹ کمنز، کرس ووئیکس، مچل اسٹارک، محمد عامر، میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کے نام شامل ہیں۔

پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی تئیسویں، شاداب خان ستائیسویں، عمادوسیم پینتیسویں اور حسن علی چالیسویں نمبر پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر میں بین اسٹوکس سرفہرست، محمد نبی دوسرے اور عماد وسیم تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔