سنچری میکر اسٹیون اسمتھ آؤٹ قرار دیے جانے پر امپائرز سے ناراض

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں نیوساؤتھ  ویلز کے اسٹیون اسمتھ نے 103 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں نیوساؤتھ ویلز کے اسٹیون اسمتھ نے 103 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

سڈنی: سنچری میکر اسٹیون اسمتھ آؤٹ قرار دینے پر امپائرز سے ناراض ہوگئے۔

ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں نیوساؤتھ  ویلز کے اسٹیون اسمتھ نے 103 رنز بنائے تاہم انھیں مارکس اسٹوئنس کی شارٹ بال پر کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا گیا مگر وہ اس فیصلے سے کافی مایوس دکھائی دیے۔

انھوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں بھی امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا تاہم ان کی سنچری سے تقویت پاکر ان کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 444 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔