- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
کیا فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سینما کے بجائے نیٹ فلیکس پرریلیز کی جائے گی؟
کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو سینما کے بجائے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیے جانےکی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ہدایت کاربلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کو رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھا لیکن قانونی مسائل کے باعث فلم ریلیز نہ ہوسکی۔ جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ فلم کو سینما کے بجائے ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عدالت کا فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم
تاہم اب خبر آئی ہے کہ فلم کے قریبی ذرائع نے فلم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو پہلے سینما میں ریلیزکیا جائے گا بعد ازاں دیگر جگہوں پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 1979 میں ریلیز ہوئی پاکستان کی سپر ہٹ فلم’’مولا جٹ‘‘ کا سیکوئل ہے جسے بلال لاشاری ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عمارہ حکمت فلم کی پرڈیوسرہیں۔ اوریجنل فلم’’مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسرسروربھٹی اورباہو فلمز کارپوریشن نے نئی فلم کے ہدایت کارو پروڈیوسرز کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرقانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔
فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں اداکارفواد خان یادگارکردار مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک فلم میں اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔