ایف بی آر ری اسٹرکچرنگ کیلیے 7 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔


Irshad Ansari November 16, 2019
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ری سٹرکچرنگ و ری آرگنائزیشن کیلیے 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ری سٹرکچرنگ و ری آرگنائزیشن کیلیے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جس میں گریڈ 22کی مس نوشین جاوید امجد،گریڈ22 کے جاوید غنی،گریڈ21 کی مس سیما شکیل،گریڈ 21 کے حامد عتیق سرور،گریڈ21 کے جواد اویس آغا اور گریڈ19کے طلحہ عزیزخان شامل ہیں۔طلحہ عزیز خان اس سٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔