سندھیوں کے لیے کراچی کی زمین تنگ کردی گئی جسقم

3کارکنوںکا قتل سازش ہے، سندھ دھرتی کی حفاظت کرینگے، مختلف شہروں میں مظاہرے.


Nama Nigar/Numainda Express September 02, 2012
حيدرآباد: جئے سندھ كے كاركنان، حيدرآباد پريس كلب كے سامنے كراچي ميں كاركنان كي ٹارگيٹ كلنگ كے خلاف مظاہرہ كر رہے ہيں ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

RIYADH: جیے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں نے کھوکھراپار کراچی میں 3کارکنوںکے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی ماڈل اسکول سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے ضلعی رہنماؤں مسرور تھیبو، غلام مصطفٰے پنہور، رحمان پیرزادہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھیوں کے لیے کراچی کی زمین تنگ کردی گئی ہے اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ جسقم کے 3 کارکنوں کا قتل بھی اس سازش کی کڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اس کے ایک ایک انچ کے وارث ہیں اور ہم سندھ پر حق ملکیت سے کسی صورت دسبردارنہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں ہفتے کی صبح جیے سندھ قومی محاذ نے کراچی میں 3 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مرکزی رہنما علی رضا خاصخیلی، ضلعی صدر آصف مگسی کی قیادت میں پرانا ناکا سکرنڈ روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی جو کہمختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاںشرکا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مقبول خبریں