پیپلز پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی معشوق بھٹی

پیپلز پارٹی کے کارکن آج بھی متحد ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔


Nama Nigar September 02, 2012
پیپلز پارٹی کے کارکن آج بھی متحد ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

LONDON: پیپلز پارٹی سٹی کے صدر معشوق بھٹی، گلزار بھٹی اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق تحصیل ناظم سید ارشاد شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سابق تحصیل ناظم کو صدر پرویز مشرف دور میں ہونے والے ریفرنڈم میں مشرف کی حمایت کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا اور وہ تاحال معطل ہیں۔

وہ انتقام لینے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن آج بھی متحد ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

مقبول خبریں