چین میں ایک شخص کی ناک میں دانت نکل آیا

ویب ڈیسک  پير 18 نومبر 2019
نوجوان کو سانس لینے میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔ فوٹو : چینی میڈیا

نوجوان کو سانس لینے میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔ فوٹو : چینی میڈیا

بیجنگ: چین میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا ترین واقعہ پیش آیا ہے جس میں 30 سالہ شخص کی ناک میں ایک دانت اگ آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 30 سالہ ژانگ بنسینگ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ناک کا ایکسرا کیا گیا تو ناک میں ایک ٹھوس شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Teeth In nose

ماہر امراض ناک و حلق ڈاکٹر گولونگمئی نے ژانگ بنسینگ کا ہاربن میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں آپریشن کیا اور سانس لینے میں رکاوٹ کا باعث بننے والی ٹھوس چیز کو نکال دیا گیا تاہم یہ بات نہایت حیران کن تھی کہ یہ ٹھوس چیز کچھ اور نہیں بلکہ ایک دانت تھا جو جبڑے کے بجائے ناک میں اگ آیا تھا۔

زانگ بنسینگ نے ڈاکٹزر کو بتایا کہ 10 سال کی عمر میں وہ تیسری منزل سے گر گئے تھے جس میں ایک دانت دھنس گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنسے ہوئے دانت کی جڑیں ناک تک جا پہنچی تھیں اور وہاں ایک نیا دانت نکل آیا۔ دانت 1 سینٹی میٹر لمبا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔