- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
مصباح الحق نے پیس بیٹری سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
لاہور: مصباح الحق نے پیس بیٹری سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ گذشتہ ٹور میں دوسرا اسپیل کرتے ہوئے عمران خان سینئر کی رفتار میں واضح کمی ہوجاتی تھی، حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کوچز سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پیسر نے بڑی محنت کی جس سے فارم و فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر لیکن ان کو گیند پر شاندار کنٹرول حاصل ہے۔ ایکشن بھی بہترین اور وہ جانتے ہیں کہ کہاں اور کس لینتھ پر بولنگ کرنا ہے،انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہاں آسٹریلیا میں بھی گہرا تاثر چھوڑا، ان کی بولنگ میں اتنی جان ہے کہ ٹیم کیلیے میچ ونر ثابت ہوسکیں۔
ماضی میں عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کی خدمات حاصل ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچز جیتنے میں ناکام رہنے کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان پیسرز پُرجوش اور باصلاحیت ہیں،ان کے پاس موقع ہے کہ ماضی میں جو لیجنڈز نہیں کرپائے وہ اس بار کردکھائیں، امید ہے کہ پیسرز توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔