جہازوں میں چوہے پی آئی اے سفید ہاتھی بن چکا جسٹس دوست محمد

ایک جہاز کیلیے 270 ملازمین بھرتی کیے گئے، فلائٹ کبھی وقت پرنہیں پہنچتی، ریمارکس


Numainda Express October 24, 2013
ایک جہازکیلیے270ملازمین بھرتی کیے گئے،فلائٹ کبھی وقت پرنہیں پہنچتی،ریمارکس۔ فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان نے کہاہے کہ پی آئی اے سفیدہاتھی بن چکا ہے۔

ایک جہاز کیلیے270ملازمین بھرتی کیے گئے ہیںاورحال یہ ہے کہ یاتوفلائٹ میںچوہے دوڑتے ہیں یاپھرکئی فلائٹ وقت پر نہیں پہنچتی، حاجیوں کاحال سب کے سامنے ہے۔فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس فضل منیر نامی درخواست گزارکی پٹیشن کی سماعت کے دوران دیے، فاضل عدالت نے رٹ خارج کردی۔



چیف جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس اسداللہ خان چمکنی پرمشتمل بینچ نے صوبائی حکومت کوہدایات جاری کی ہیںکہ وہ صوبے میںقائم بے سہارااورمتاثرہ خواتین کے مراکز کوبندکرنے کے بجائے انھیںوسعت دینے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ان مراکزکی بندش کے باعث معاشرتی برائیوں میںمزیداضافہ ہوگا، فاضل بینچ نے یہ احکام بینظیر کرائسس سینٹرزبرائے خواتین کی بندش کیخلاف وحید اللہ وغیرہ کی دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران جاری کیے۔