فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں نہیں سن سکتے ہائیکورٹ

بغاوت کیس میں بریگیڈیئرعلی کیساتھ سزا پانے والے 24افسروں اور اہلکاروں کی اپیلیں خارج


Numainda Express October 24, 2013
میجر سہیل، جواد، عنایت اور میجر افتخار کو فوجی عدالت نے سزائیں سنائی تھیں۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شہزادہ مظہرنے مبینہ بغاوت کیس میں بریگیڈیئر علی خان کیساتھ گرفتار4 فوجی افسروں سمیت24 فوجی اہلکاروں کی کورٹ مارشل اور فوجی عدالتوں سے سنائی جانیوالی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں اور فوجی عدالتوں کے فیصلے برقراررکھے۔

عدالت نے قراردیاکہ ہائیکورٹ آئین کے مطابق فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں نہیںسن سکتی، میجر سہیل، میجر جواد، میجر عنایت، میجرافتخارکوفوجی عدالت نے بریگیڈیئر علی خان کیساتھ سزائیں سنائی تھیں، قبل ازیں عدالت بریگیڈیئرعلی کی اپیل بھی مستردکرچکی ہے۔



فوجی افسران کے وکلاء بریگیڈیئر(ر) واصف،کرنل(ر) اکرم اور کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹس نے ایکسپریس کو بتایاکہ ہائیکورٹ کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، سپریم کورٹ فوجی عدالتوںکے فیصلوں کیخلاف پٹیشنوں کی سماعت کرہی ہے۔