شہر میں 3 روز تک صبح کے وقت دھند اور کہرا چھانے کا امکان

بدھ کو صبح حدنگاہ معمول سے کم ہوکرڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی،درجہ حرارت30سے32ڈگری کے درمیان رہے گا


Staff Reporter November 21, 2019
بدھ کو صبح حدنگاہ معمول سے کم ہوکرڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی،درجہ حرارت30سے32ڈگری کے درمیان رہے گا فوٹو: فائل

شہر میں اگلے 3روز تک صبح کے وقت دھند اورکہرا چھانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے تک صبح کے وقت دھند وکہراچھانے کا امکان ہے،جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے،جبکہ رات کے وقت بھی دھند کے اثرات شہر کی فضاؤں پرنمایاں ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے آغازپرعموماً شہر کی فضائیں دھند سے متاثرہوجاتی ہیں،جس میں وقتا فوقتا کمی اوراضافے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضائیں دھند کی وجہ سے جذوی متاثررہی،جس کی وجہ سے حدنگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکرڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی،بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 30.5ڈگری رہا۔