آسٹریلوی ہونے کے باوجود شنیرا اکرم کا دل پاکستانی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2019
  آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے، شنیرا اکرم فوٹوفائل

آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے، شنیرا اکرم فوٹوفائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے آسٹریلیا کے بجائے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے دل جیت لیے۔

شنیرا اکرم کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم وسیم اکرم سے شادی کے بعد وہ مکمل طور پر پاکستانی بن گئی ہیں۔ حال ہی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹماٹروں کی آسمان کو چھوتی  قیمت پر شنیرا اکرم کا دلچسپ ٹوئٹ

شنیرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میرے لیے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران  آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے لیکن مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ جب پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1197311333483417600

اس سے قبل بھی ماضی میں پاک آسٹریلیا میچ کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی لیکن میں اپنی زندگی پاکستانی عوام کے ساتھ گزارنے آئی ہوں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں پاکستان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ مجھے آسٹریلیا سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی لیکن میں ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ ہوں پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1139112844421713922

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔