ورلڈ ٹوئنٹی 20 دستیاب 6 پوزیشنز کے لیے 16 ٹیمیں یو اے ای میں مقابلہ کریں گی

ایونٹ ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں 15سے 30 نومبر تک کھیلا جائے گا


AFP October 25, 2013
ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 8، 8کے 2گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے کوالیفائنگ فارمیٹ کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ میں دستیاب 6 پوزیشنز کے لیے 16 ٹیموں میں مقابلہ ہوگا،ان میں آئرلینڈ اورافغانستان جیسی بڑی ایسوسی ایٹ سائیڈز بھی شامل ہیں، یہ ایونٹ ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں 15سے 30 نومبر تک کھیلا جائے گا، شریک ٹیموں کو 8، 8کے 2گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرجائے گی، دونوں گروپس میں دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کا تیسرے نمبر کی سائیڈز سے میچز ہوگے اور 2 فاتح سائیڈز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں جگہ بنا لیں گی۔ اسی طرح چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہنے والی سائیڈز پہلے آپس میں میچز کھیلیں گی، ان میں سے جو2 فاتح رہیں وہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ناکام رہنے والی سائیڈز سے مقابلہ کریں گی، یوں اس رائونڈ میں جو2 aسائیڈز فاتح ٹھہریں گی وہ بنگلہ دیش میں مارچ میں شیڈول ایونٹ میں دستیاب آخری دو پوزیشنزپر قبضہ جمائیں گی۔