- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا
میرپور: پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے کر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔
میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنزبنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے شاندار سنچری اسکور کی۔عمران رفیق نے نصف سنچری بنائی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو پاکستان کے دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی نے 26 اور عمیر بن یوسف نے 4 رنزبنائے۔
اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر اور عمران رفیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمران رفیق نے 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ کے لیے روحیل نذیر نے سعود شکیل کے ہمراہ 85 قیمتی رنز جوڑ کر میچ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ روحیل نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کپتان سعود شکیل نے 42 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ کی 16 گیندوں پر 27 رنزکی اننگز نے میچ میں پاکستان کا مجموعہ 300 کے پار لگادیا۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر301رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےسومن خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ 302 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے بلے باز لمبی شراکت بنانے میں ناکام رہے اور پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کے سامنے وقفے وقفے سے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین 49 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جبکہ خوشدل شاہ اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔