جنوبی افریقہ کیخلاف یونس کا انتہائی مایوس کن کھیل مصباح سب سے کامیاب

یون خان کوئی ففٹی نہ بنا سکے اور 36سب سے بڑا اسکور رہا،4 اننگز میں 18.66 کی اوسط سے 56 رنز اسکور کیے


Sports Desk October 27, 2013
یونس نے سیریز میں مجموعی طور پر 37.50 کی اوسط سے 150 رنز اسکور کیے ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سینئر بیٹسمین یونس خان نے انتہائی مایوس کن پرفارمنس دیتے ہوئے 4 اننگز میں 18.66 کی اوسط سے 56 رنز اسکور کیے۔

وہ کوئی ففٹی نہ بنا سکے اور 36سب سے بڑا اسکور رہا، مصباح الحق پاکستان کے ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، انھوں نے چار اننگز میں 218 رنز اسکور بنائے، اس میں پہلے میچ کی سنچری بھی شامل ہے، انھوں نے 72.66 کی اوسط سے رنز بنائے۔ آخری اننگز میں 130 رنز کی بدولت اسد شفیق کی ایوریج 64.66 تک پہنچی، انھوں نے مجموعی طور پر 194 رنز اسکور کیے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی ہی اننگز میں 146 رنز بنانے والے خرم منظور باقی تین اننگز میں ناکام ثابت ہوئے، انھوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 37.50 کی اوسط سے 150 رنز اسکور کیے ، باقی کوئی بھی کھلاڑی پوری سیریز میں تھری فیگر تک نہیں پہنچ پایا، شان مسعود نے 24 کی اوسط سے 96 رنز اسکور کیے۔ بولنگ میں سعید اجمل 12 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے، انھوں نے 23.66 کی اوسط سے یہ وکٹیں لیں، محمد عرفان نے 26.85 کی ایوریج سے 7، ذوالفقار بابر نے 44 کی اوسط سے 6 اور جنید خان نے 53.50 کی اوسط سے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔