ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری پر اہلیہ فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں

اسٹینڈز میں موجود اہلیہ کوشش کے باوجود جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔


Sports Reporter December 01, 2019
اسٹینڈز میں موجود اہلیہ کوشش کے باوجود جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شوہر ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری مکمل ہونے پر اہلیہ کیڈائس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے.

اوپنر نے محمد عباس کی گیند پر چوکا جڑکر سنگ میل عبور کرتے ہی میدان میں جشن منایا تو دوسری جانب اسٹینڈز میں موجود اہلیہ کوشش کے باوجود جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔

یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سالہ پابندی کے دوران وارنر اور کیڈائس نے بڑا مشکل وقت گزارا، اوپنر کی واپسی ہوئی تو ایشز سیریزکی 10اننگز میں صرف 95رنز اسکور کرسکے،ان کا کیریئر ہی ختم ہوجانے کی باتیں ہونے لگی تھیں مگر ہمت نہ ہارنے کا صلہ ملا۔

پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں 150رنزکے بعد ایڈیلیڈ میں وارنر نے ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا دی۔

 

مقبول خبریں