19 وکٹیں لینے والے بھارتی فاسٹ بولرزکا ہوم گراؤنڈ پر نیا ریکارڈ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 دسمبر 2019
اس سے قبل بھارتی پیسرز نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سری لنکا کیخلاف 2017 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فوٹو:فائل

اس سے قبل بھارتی پیسرز نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سری لنکا کیخلاف 2017 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فوٹو:فائل

کولکتہ: بھارتی پیسرز نے ہوم گراؤنڈ پر 19وکٹیں لے کر کسی ایک میچ میں 17 شکارکا ریکارڈ توڑدیا تھا۔

بنگلادیش کیخلاف گذشتہ دنوں ختم ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں بھارتی پیسرز نے گلابی گیند سے تباہی مچا دی تھی، میچ کی 20 میں 19 وکٹیں فاسٹ بولرز ایشانت شرما، امیش یادیو اور محمد شمی نے باہمی طور پر بانٹیں۔

برصغیر کی وکٹیں عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہیں لیکن بھارتی پیسرز نے ہوم گراؤنڈ پر 19وکٹیں لے کر کسی ایک میچ میں 17 شکارکا ریکارڈ توڑدیا تھا، اس سے قبل بھارتی پیسرز نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سری لنکا کیخلاف 2017 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔